مافیا کسانوں کا استحصال کر رہا ہے:حافظ نعیم الرحمان

اپنی مراعات میں 1000 فیصد اضافہ کیا، عوام کی زندگی اجیرن بنا دی:کنونشن سے خطاب
 پھالیہ(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا  ہے حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فی صد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ پھالیہ میں کسان مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم لوگوں کی جماعت ہے، جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ جماعت ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دووقت کی روٹی کے بعد اب مفت تعلیم کا حق بھی چھین رہے ہیں، مافیا کسانوں کا استحصال کر رہا ہے، آئی ایم ایف سرمایہ داروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتا ہے حکمران الٹا مزدور اور کسان پر ٹیکس لگاتے ہیں۔