آج سے کسانوں کیلئے مارچ شروع کریں گے:حافظ نعیم

 کسان مارچ منڈی بہائوالدین سے شروع ہوگا جس کے بعد لاہور اور جنوبی پنجاب میں جائیگا
مذاکرات میں  پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹی کو بااختیار ہونا چاہیے:امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس
  اسلام آباد(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات مثبت پیشرفت ہے لیکن مذاکرات میں پی ٹی آئی وفد کو بااختیار ہونا چاہیے اور حکومت کو بھی۔ اسلام آباد کے میلوڈی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، معلوم نہیں کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں اس پر کیا سوچا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا 25 دسمبر سے ہم کسانوں کی تحریک شروع کر رہے ہیں اور کسان مارچ منڈی بہائوالدین سے شروع ہوگا جس کے بعد لاہور میں کسان مارچ ہوگا پھر جنوبی پنجاب میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی قیمت کا تعین نہیں ہو رہا جبکہ شوگر مافیا من مرضی کے ریٹ لگا کر انہیں لوٹ رہے ہیں، اس وقت گنے کی فصل تیار ہے لیکن حکومت نے ابھی تک ریٹ مقرر نہیں کیے۔ پچھلی مرتبہ گندم کی فصل میں ن لیگ کی حکومت نے بہت جھوٹ بولا تھا، چھوٹا کاشت کار پس رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 29 دسمبر کو اسلام آباد میں بہت بڑا غزہ مارچ کریں گے جس میں سیاست کو الگ رکھ کر سب شرکت کریں، اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں ہے، وہ تو حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا