حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے جھوٹ ہیں‘غریب کیلئے روزگار نہیں
اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے‘ مڈل کلاس طبقہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے
لاہور(خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، ملک میں غریب کے لیے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند ہیں۔ مڈل کلاس طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے، ہم مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے۔