کسانوں کو سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور(خصوصی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  یواین پروگرام کے تحت کسانوں کو سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔کسانوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالتی معاملات میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی اجازت دی تو ہمارے نظام میں داخل ہونے کی کوشش ہورہی ہے، شرم نہیں آتی یہ کہتے ہوئے کہ آئی ایم ایف نے ہنس کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا نام لے کر کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، 90 فیصد کسانوں کو جن کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے انہیں سہولیات اور بجلی پر سبسڈی دی جائے،یواین پروگرام کے تحت کسانوں کو سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت آٹا سستا کرے اور گندم پر سبسڈی دے، کسانوں پر کوئی منظم آواز سامنے نہیں آئی سب جماعتیں اپنے چکر میں ہیں، یہ تعلیم و صحت کی سہولیات نہیں دیتے ، کسان کا مسئلہ ہو کوئی سیاسی جماعت ان مسائل پر بات نہیں کرتی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کسان تحریک شروع ہو چکی ہے، جب38 اضلاع سے کسان آئیں گے تواتنا بڑا دھرنا ہوگا کہ بنگلہ دیش کو بھول جا گے، آج کے دھرنے کو ٹریلر سمجھ لو، سبق حاصل کر لو اگر مسئلہ حل نہ کیا تو عوام کو کال دیں گے۔