ہر بڑی سیاسی جماعت میں آئی پی پیز مافیا موجود ہے:حافظ نعیم

جماعت اسلامی تبدیلی چاہتی، صرف چہرے بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے:امیرکابیان
کراچی(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  جماعت اسلامی کسی ذاتی مفاد یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ایک بڑے مقصد کے لئے  بنی ہے، جماعت اسلامی بذات خود مقصد نہیں بلکہ ہم پورے نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،کہ گزشتہ 78 برسوں سے ملک میں چہرے اور جھنڈے بدلتے رہے ہیں لیکن عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں۔اپنے ایک بیان میں  حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک دینی اور سیاسی تحریک ہے اور جو دعوت جماعت اسلامی دیتی ہے وہ اصل دین کی نمائندہ ہے، انہوں نے پنجاب بلدیاتی ایکٹ کو غیر جمہوری اور اختیارات سلب کرنے والا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قوانین عوام کو مزید کمزور کرتے ہیں۔