اسلام آباد، لندن(آئی این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحیوں نے کرسمس تہوار جوش وجذبے سے منایا اور جشن اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا، مذہبی تہوار کیلئے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ویٹیکن سٹی کے چرچ میں پوپ فرانسس نے خصوصی دعا کرائی،انہوں نے دنیاکوبہترین جگہ بنانے کی اپیل کردی۔ تعمیر نو کے بعد فرانس کا مشہور نوٹرڈیم گرجاگھر ساڑھے پانچ سال کھل گیا، کرسمس کی خوشیاں بھی بحال ہوگئیں۔