مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام،پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام
لاہور(آئی این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔اس موقع پر مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، اور پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا ۔ اس دن کو منانے کیلئے ہندو برادری نے بھگوان رام کی واپسی کی یاد میں اپنی مذہبی رسم کے لئے مٹی کے چراغ بھی جلا ئے ۔یہ تہوار شری رام چندر جی کی قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے منایا جاتا ہے جنہوں نے تقریبا چودہ سال جنگلوں میں گزارے اور ہندو مذہب کی تبلیغ کی۔دریں اثنا صدر آصف زرداری نے ہندوبرادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی اندھیرے پر روشنی، بدی پر نیکی کے غلبے کی علامت ہے، یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی، ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔