ٓلاہورسمیت ملک بھرمیںیوم دفاع جوش وجذبے سے منایا گیا

مزاراقبال پررینجرزکے دستے کی سلامی ،کورکمانڈرلاہورنے پھولوں کی چادر چڑھائی
لاہور،پشاور،گوجرانوالہ،بہاولپور(آن لائن)ؒٓلاہور،پشاور،گوجرانوالہ،بہاولپورسمیت ملک بھرمیںیوم دفاع جوش وجذبے سے منایا گیا۔ لاہورمیں مزاراقبال اور دیگر شہروں میں بھی خصوصی تقریبات کی گئیں ۔ یوم دفاع و شہداء کے موقع پرمزاراقبال پرپروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔ پاکستان رینجرز(پنجاب) کے چاق وچوبند دستے نے مزاراقبال پرسلامی پیش کی ۔کورکمانڈرلاہورنے مزاراقبال پرپھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی، ترقی،خوشحالی اورشہدائے وطن کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر گوجرانولہ نشانِ منزل میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔گوجرانولہ میں تقریب کے دوران اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ، جوانوں اوردیگرحکام کی بھرپورشرکت کی۔ تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگارشہداء پرسلامی پیش کی اورپھول رکھے ۔ تقریب کے دوران ملکی دفاع کیلئے جانوں کی عظیم قربانی دینے والے شہداء کوزبردست اندازمیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یومِ دفاع وشہداء کے موقع پر بہاولپورمیں یادگارِشہداء پُرپروقارتقریب کاانعقادکیاگیا۔ بہاولپورمیں یادگارشہداء پرپاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔اعلیٰ فوجی افسران نے یادگارِشہداء پرپھول رکھے اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ بہاولپورمیں منعقدہ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ اورجوانوں سمیت شہریوں نے بھی بھرپورشرکت کی۔ پشاورمیں یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پُروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا۔پشاورمیں منعقدہ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ،جوانوں اوردیگرحکام نے بھرپورشرکت کی۔یوم دفاع وشہداء کی تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگارشہداء پرسلامی پیش کی ۔پشاورمیں اعلیٰ فوجی افسران نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔