کراچی(آئی این پی ) ملک بھر میں یوم فضائیہ بھرپور قومی جوش وجذبے سے منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے خصوصی دعائیہ و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور شہداکو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ملکی سلامتی و خودمختاری کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے فضائی اڈوں پر 1965 کی جنگ کی یادگاریں آویزاں کی گئیں۔یہ دن 1965 کی پاک بھارت جنگ کے اس تاریخی فضائی معرکے کی یاد میں منایا جاتا ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شجاعت، مہارت اور جانبازی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ اور اس دن پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔