78واں یوم آزادی آج ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا

    لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان کا 78واں یوم آزادی آج  قومی وملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔دن کا آغاز وفاقی دارا لحکومت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا،نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوگی۔اعلیٰ حکومتی شخصیات اور عسکری حکام مزار قائد پر پر حاضری دیں گے،پھولوں کی چادر یںچڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، سرکاری ونجی اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔