بالی ووڈ جوڑی کا نیا گھر، قیمت میں شاہ رخ اور امیتابھ کے گھروں سے سبقت

بالی ووڈ جوڑی کا نیا گھر، قیمت میں شاہ رخ اور امیتابھ کے گھروں سے سبقت

بالی ووڈ کی مشہور اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے خوابوں کا گھر بالآخر تیار ہوگیا ہے۔

ممبئی میں واقع ان کا یہ نیا 6 منزلہ عالی شان بنگلہ، جسے "کرشنا راج بینگلو" کا نام دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔یہ نیا گھر نہ صرف اپنی شاندار تعمیر اور ڈیزائن کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہے بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی بالی ووڈ کے دیگر مشہور ستاروں کے گھروں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق:

شاہ رخ خان کا ممبئی کے باندرہ میں واقع گھر "منّت" تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت رکھتا ہے۔جبکہ امیتابھ بچن کا مشہور گھر "جلسہ" اندازاً 120 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا ہے۔اس طرح رنبیر اور عالیہ کا "کرشنا راج بینگلو" ان سب سے زیادہ قیمتی اور پرتعیش قرار پایا ہے۔واضح رہے کہ اس گھر کی تعمیر طویل عرصے سے جاری تھی اور شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کہ کب یہ مشہور جوڑی اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ گھر جدید طرزِ تعمیر، کشادہ کمروں، لگژری سہولیات اور قدرتی خوبصورتی کے امتزاج کا ایک شاہکار ہے۔