ممبئی میں آریان خان کی پہلی سیریز کی رونمائی کے موقع پر شاہ رخ خان نے اسٹیج پر اپنے بیٹے کو متعارف کراتے ہوئے آنکھوں میں آنسو لیے اور فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن خاص ہے کیونکہ ان کا بیٹا بھی فلم انڈسٹری میں پہلا قدم رکھ رہا ہے۔شاہ رخ خان نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ آریان کو بھی ان کی طرح محبت اور دعائیں دی جائیں۔ آریان خان نے بتایا کہ وہ اس پروجیکٹ کے ذریعے ایک ایسی دنیا تخلیق کرنا چاہتے ہیں جو روشنی، گلیمر اور خوابوں سے بھری ہو، جہاں ہر چیز حقیقت سے کچھ مختلف نظر آئے۔تقریب میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بوبی دیول سمیت سیریز کی کاسٹ بھی شریک ہوئی اور اپنے تجربات شیئر کیے۔