ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نوجوانی کے دنوں کی چند نایاب سیاہ و سفید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔
یہ تصاویر شاہ رخ خان کے قریبی دوست اور اداکار امر تلوار نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ تصاویر اس دور کی ہیں جب شاہ رخ خان نے ابھی بالی ووڈ میں قدم نہیں رکھا تھا اور تھیٹر سے وابستہ تھے۔امر تلوار کے مطابق یہ تصاویر اس وقت لی گئیں جب شاہ رخ خان اپنے تھیٹر گروپ کے ساتھیوں کے ہمراہ کولکتہ میں ایک اسٹیج پرفارمنس کے لیے ٹرین کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔وائرل تصاویر میں نوجوان شاہ رخ خان بےفکر، شرارتی اور مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس نے مداحوں کو ان کے ابتدائی دنوں کی یاد دلا دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، جبکہ پوسٹ کو اب تک ہزاروں لائکس اور شیئرز مل چکے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ شہرت سے پہلے بھی شاہ رخ خان کی شخصیت میں وہی اعتماد، مسکراہٹ اور دلکشی موجود تھی، جس نے بعد میں انہیں بالی ووڈ کا "کنگ خان" بنا دیا۔