روس: لندن سے چین جانے والے ایک مسافر طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جب طیارے کے ایک انجن میں فیل ہونے کی اطلاع ملی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ چینی مسافر طیارہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے چین کے شہر چینگڈو کے لیے روانہ ہوا تھا، جس میں 155 مسافر سوار تھے۔روسی ایئرپورٹ سروسز کے مطابق، طیارے نے حادثے سے بچنے کے لیے فوری طور پر روسی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہنگامی لینڈنگ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔ حکام حادثے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ انجن کی خرابی کیسے واقع ہوئی۔