ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے کو فنی خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی

ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے کو فنی خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی

ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے سے بچ گیا، امریکا جانے والی پرواز کو واپس ممبئی اتار لیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 191 ممبئی سے نیو جرسی جانے والی تھی کہ فنی خرابی کے باعث اسے واپس ممبئی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی ایئر انڈیا کا ایک طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 241 مسافر اور تقریباً 250 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق، احمد آباد حادثے کے بعد، ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ بھی پرندہ سے ٹکرایا تھا، مگر یہ حادثہ ٹل گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعات ایئر لائن کے حفاظتی انتظامات اور فضائی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا سبب بن رہے ہیں۔