امریکی صدر ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

امریکی صدر ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

لندن: برطانیہ سے امریکہ واپسی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر ’میرین ون‘ کو معمولی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق ہنگامی لینڈنگ انتہائی احتیاط کے ساتھ کی گئی، اور صدر و خاتون اول کو محفوظ طور پر دوسرے ہیلی کاپٹر میں منتقل کر کے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں سے وہ وطن واپسی کے لیے ایئر فورس ون میں سوار ہوئے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ آئے تھے۔