اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے شروع ہوگا

لاہور(خصوصی رپورٹ)اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے شروع ہوگا جسکے تحت زیادہ سٹاف سے کم سٹاف والے سکولوں کو اساتذہ منتقل کیے جائینگے۔ پہلے مرحلے میں ریشنلائز اساتذہ نے نئی پوسٹنگ جوائن نہیں کی جسکی وجوہات طلب کرلی گئیں، تمام سی ای اوز اور ڈی اے ای اوز سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ طلبہ کی انرولمنٹ کا اندراج اور ویری فکیشن دو دن میں مکمل کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ کے مطابق احکامات پر بلا تاخیر عملدر آمد یقینی بنایا جائے، تبادلے کے باوجود جوائنگ نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی ہو گی۔