سکولوں کے بعد کالجز کے اساتذہ کی بھی ریشنلائزیشن کا فیصلہ

پنجاب کے 750 سے زائد کالج اساتذہ کی انرولمنٹ کی بنیاد پر ریشنلائزیشن ہوگی
جس کالج میں جتنے اساتذہ کی ضرورت ہوگی، وہاں اس سے زائد اساتذہ کو ٹرانسفر کیا جائے گا
لاہور(خصوصی رپورٹر) سکولوں کے بعد کالجز کے اساتذہ کی بھی ریشنلائزیشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے 750 سے زائد کالج اساتذہ کی انرولمنٹ کی بنیاد پر ریشنلائزیشن ہوگی۔ سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے تحت سرپلس اساتذہ ریشنلایزیشن پالیسی کے زمرے میں آئیں گے۔ جس کالج میں جتنے اساتذہ کی ضرورت ہوگی، وہاں اس سے زائد اساتذہ کو دیگر کالجز میں ٹرانسفر کیا جائے گا