اضافی اساتذہ کی ریشنلائزیشن کیلئے قواعد و ضوابط جاری

خواتین اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 15،مردکیلئے 25کلومیٹر ریڈیس مقرر
 اساتذہ شارٹیج والے سکولوں میں تعینات ہونگے، اتھارٹیز کو آگاہ کردیاگیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ تعلیم پنجاب نے سرپلس (اضافی)اساتذہ کی ریشنلائزیشن سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کر دیئے۔خواتین اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 15 کلومیٹر ریڈیس ہوگا،مرد اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 25کلومیٹر ریڈیس مقرر کیا گیا،سرپلس اساتذہ کو اسی ریڈیس کے اندر شارٹیج والے سکولوں میں تعینات کیا جائیگا،فاصلہ گوگل میپ کے ذریعے براہِ راست دیکھا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے قواعدوضوابط بارے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو آگاہ کردیا،سرپلس اساتذہ کے تبادلے 21 اکتوبر کے بعدہونے کی توقع ہے۔