ریشنلائزیشن کے تحت ٹرانسفر اساتذہ کی ری لیونگ ، جوائننگ کی آخری تاریخ ختم

لاہور(خصوصی رپورٹ)ریشنلائزیشن کے تحت ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کی ری لیونگ اور جوائننگ کی آخری تاریخ ختم ہوگئی۔ خلاف ورزی والے اساتذہ کے خلاف کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے ریشنلایزیشن ہونے والے اساتذہ کے لئے جوائننگ کا کل آخری دن تھا۔ بیشتر اساتذہ نے ابھی تک نئے سکولوں کو تاحال جوائن نہ کیا،ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کی محکمہ سکول ایجوکیشن کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا ری لیونگ جوائننگ نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ،ریشنلائزیشن کے احکامات پر عملدر آمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔