گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، دیگر علاقوں سے افراد شرکت کریں گے
رائونڈ(یواین پی)عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 13 نومبر بروز جمعرات سے شروع ہوگاجو16 نومبر بروز اتواردعا پر اختتام پذیرہوگا،دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہائوالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں،کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم،مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد اجتماع میں شرکت کریں گے۔