قصور(خصوصی رپورٹ) شہرکے نواح ساندہ چستانہ میں بوسیدہ چھت گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق ساندہ چستانہ میں 60 سالہ خاتون صغراں بی بی گھر میں موجود تھی کہ بارش کی وجہ سے پرانی چھت گرنے سے وہ زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔