لاہور (کرائم رپورٹر)ماڈل ٹائون کے علاقے ای بلاک میں بوسیدہ چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ای بلاک کی ایک پرانی عمارت کی چھت اچانک گر گئی۔ چھت مٹی اور بالوں سے بنی ہوئی تھی جو خستہ حالی کے باعث گرنے سے خاتون اس کے ملبے تلے دب گئی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا۔