ڈیفنس بی تھانے کی حدود میں 30سالہ نامعلوم خاتون کی 10دن پرانی لاش بغیر ٹانگوں کے ملی
لاہور(کرائم رپورٹر )ڈیفنس بی تھانے کی حدود میں نجی یونیورسٹی کے قریب نالے سے 29 سے 30 سالہ نامعلوم خاتون کی بوسیدہ لاش بر آمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش بغیر ٹانگوں کے حالت میں ملی، جو بظاہر آٹھ سے دس روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔اطلاع ملنے پر ڈیفنس بی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔