لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی بینک سٹاپ نزد ڈاکٹر ندیم ہسپتال عمر فاروق روڈ میں واقع گھر کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی 53سالہ رحمت اور 21سالہ حمزہ زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمی افراد کو باہر نکال لیادونوں زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاچھت گرنے کے واقعے میں دونوں زخمی افراد کی شناخت 53سالہ رحمت اور 21سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی