مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی میں اظہر ٹاؤن آشیانہ روڈ پر خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک خاتون زخمی ہوگئی جس کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ٹی آر گارڈر کی بنی چھت خستہ حالی کے باعث گری۔