ذوالفقار کی بیوی ( ع ) بیٹی مقدس کو گود میں لے کر بیٹھی ہوئی تھی
مصطفی آباد( خصوصی رپورٹ) چلتی مزدا ویگن کی کھڑکی سے باہر جھانکتے ہوئے 5سالہ بچی گر کر تیز رفتار کار کے ٹائروں تلے آکر کچلی گئی ،بتایا گیا ہے کہ محلہ مدینہ چوک کے رہائشی ذوالفقار کی بیوی ( ع ) بچوں ہمراہ عزیزوں سے ملنے لاہور جانے والی مزدا ویگن میں سوار ہوئی اور اپنی پانچ سالہ بیٹی مقدس کو گود میں لے کر سیٹ کی کھڑکی والی سائیڈ میں بیٹھ گئی، ویگن مین فیروز پور روڈ نہر کے قریب پہنچی تو( ع ) ایک لمحہ غافل ہوئی ، اْس دوران سیٹ کے اْپر چڑھ کر شیشے والی کھڑکی سے باہر جھانکتے مقدس کاتوازن برقرار نہ رہا اور وہ چلتی مزدا ویگن سے گر کر پیچھے سے آنے والی تیز رفتارکار کے ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگئی ،پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد بچی کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔