مٹر کے دانے کھڑکی پر مار کر جگانے والی چلتی پھرتی الارم کلاک خاتون

لندن(آئی این پی) ایک وقت تھا جب الارم گھڑیاں عام نہیں تھیں اور لوگ اپنے روزمرہ کے معمولات شروع کرنے کے لیے کسی کی ضرورت محسوس کرتے تھے جو انہیں وقت پر جگائے۔ لندن کی گلیوں میں ایسے افراد گھومتے تھے جنہیں نوکر اپر یعنی جگانے والا کہا جاتا تھا۔انیسویں صدی کے صنعتی دور میں جب لندن کی گلیاں مزدوروں کی بھیڑ سے گونجتی تھیں، تب الارم گھڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے وقت پر جاگنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ایسے میں ایک منفرد پیشہ وجود میں آیا جسے انگریزی میں نوکر اپرکہا جاتا تھا۔ ان جگانے والوں میں سے میری اسمتھ کی خاص بات یہ تھی کہ وہ ایک لمبی نلی کا استعمال کرتی تھیں، جس کے ذریعے وہ چھوٹے خشک مٹر نلی میں ڈال کر گاہکوں کی کھڑکیوں پر مارتی تھیں۔ اس منفرد طریقے سے مٹر کی ہلکی ہلکی آواز گاہک کو جاگنے پر مجبور کرتی تھی۔