اسرائیل کی قید سے رہا فلسطینی کی بس کی کھڑکی سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

 غزہ(آئی این پی) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی نے خوشی مناتے ہوئے ریڈ کراس بس کی کھڑکی سے ایک ہاتھ سے فائرنگ کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ریڈکراس بس میں سوار فلسطینی جنگجو نے کلاشنکوف لی اور ایک ہاتھ کھڑکی سے باہر نکال کر ہوائی فائرنگ کرکے اپنی رہائی کا جشن منایا۔