بچیکی (خصوصی رپورٹ)تھانہ بڑا گھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کے مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ بڑا گھر پولیس نے تین ماہ قبل کوٹ امیر کے قریب خلیل احمد نامی شہری سے ہونیوالی واردات کا سراغ لگا لیا۔ واردات میں ملوث مرکزی ملزم حماد منظور سے دوران واردات چھینی گئی 18 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل بر آمد کر لی۔ ملزم اسلحہ کے زور پر خلیل احمد سے نقدی چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ ڈی پی او ننکانہ فراز احمد نے ایس ایچ او بڑا گھرایس آئی آصف اولکھ کے ہمراہ ملزم سے بر آمد ہونیوالی رقم 18 لاکھ روپے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی۔