لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سب انسپکٹر نجم الستار اختر کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی مزمل حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی عامر بلال اور ہیڈ کانسٹیبل محمد عادل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ کانسٹیبل ظفر خان کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے اے ایس آئی توقیر الحسن کو مائنر سرجری کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، ملتان کے اے ایس آئی محمد عرفان کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل وارث علی کو گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، ڈرائیور کانسٹیبل مرزا اختر رفیق کو پتھری کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، سب انسپکٹر حماد الحسن ظفر کو بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے ، اے ایس آئی شاہد منظور کو بیٹے کے علاج کیلئے 75 ہزار روپے جاری کئے گئے