نجی میڈیکل کالجوں کی فیسیں 18لاکھ روپے سالانہ مقرر کرنے کی سفارش

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قومی صحت کمیٹی نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں 18لاکھ روپے سالانہ مقرر کرنے کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے این آئی ایچ اور مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل منظور کر لئے جبکہ اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بل پر بحث موخر کردی ،اجلاس کے دوران رکن کمیٹی سینیٹڑ ہمایوں مہمند نے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کی آڑ میں زچگی کے بلا ضرورت آپریشن کئے گئے۔