ملزمہ نے ساتھیوں سمیت شہری کے گھر داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنایا
گیارہ لاکھ پچاس ہزار نقدی، دس تولے زیورات لوٹنے کا الزام
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث مرکزی ملزمہ سلیم بی بی عرف چھموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کے گھر میں داخل ہوئی اور اسلحے کے زور پر شہری اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں مرکزی ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، جبکہ واردات کے دوران 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 10 تولے طلائی زیورات لوٹنے کا الزام ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق لوٹی گئی نقدی اور طلائی زیورات کی برآمدگی کے لیے ملزمہ سے تفتیش جاری ہے، جبکہ واردات میں ملوث دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں