زخمی بابرملکیراکو تشویشناک حالت میں بہاولپورریفر کردیاگیا،ملزم فرار
کھچی والا (خصوصی رپورٹ) نواحی علاقے میں دن دہاڑے بابر ملکیرا نامی شخص کو اپنے ہی دوست نے چاقو کے وار سے زخمی کرکے نقد رقم چھین کر فرار ہو گیا بابر ملکیرا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کھچی والا کے نواحی گا ئوں چک نمبر 259 ایچ ایل کے رہائشی بابر ملکیرا نامی شخص کو اس کے اپنے ہی دوست نے دھوکے سے بلا کر اچانک گلے پر چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ملزم زخمی کرنے کے بعد بابر ملکیرا کے پاس موجود نقدی رقم چھین کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اچانک حملے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی بابر ملکیرا کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر مقامی افراد کی مدد سے ریسکیو 1122 فورٹ عباس نے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے نازک حالت قرار دیا کر بہاولپور ریفر کر دیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دوست کے ہاتھوں اس طرح کے واقعہ نے سب کو لرزا دیا ہے، جبکہ اس واقعہ نے علاقے کی امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ عوامی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ ایسے افسوس ناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔