کھچی والا (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی ہدایت پر پولیس تھانہ کھچی والا نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے 6 ملزم گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور مسروقہ مویشی بر آمد کر لیے ۔پولیس نے ملزموں کے قبضے سے دورانِ واردات استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی بر آمد کر کے فرانزک تجزیے کے لیے متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا ہے۔