ڈاکو 40بوری کھاد سے بھرالوڈررکشہ چھین کرفرار

متعددافرادسے لاکھوں کی نقدی،موبائل لوٹ لیے،3موٹرسائیکلیں چوری
قصور(خصوصی  رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ گہلن ہٹھاڑ میں ڈاکو ئوں نے نعیم کی حویلی میں گھس کر اْس کے ملازم سرور سے 1لاکھ 60ہزار نقدی ، پولیس تھانہ صدر کے علاقہ فقیریے والا میں شفاقت کے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکو ئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 49ہزار نقدی ، 4 موبائل فونز ،قادر آباد بائی پاس کے نزدیک ڈاکو ئوں نے لاہور چونگی امرسدھو سے آنے والے محمدفیصل اور اْس کے کزن محمدیسٰین سے 18ہزار نقدی ، موبائل فون ، اتفاق رائس ملز بائی پاس چونیاں کے نزدیک ڈاکو ئوں نے لوڈررکشہ پر 40بوریاں کھاد لے کر آنے والے محمدنعیم اشرف سے کھاد سمیت لوڈر رکشہ چھین لیا، بونگی کلیاں با ئونڈری اوکاڑہ کے قریب ڈاکو ئوں نے عابد علی ،اْس کے دوست سے 35ہزار نقدی ، موبائل فون، بلال پورہ پھول نگر میں ردا بی بی کے گھر میں گھس کر ڈاکو ئوں نے 37ہزار نقدی،سہجووال چک 11صدر پتوکی کے قریب ڈاکو ئوں نے محبوباور اْس کے بھائی ابوبکر سے 50ہزار نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل چھین لی۔ چوری کی وارداتوں میں پرانا لاری کھڈیاں سے علی حمزہ کی موٹرسائیکل ، تلونڈی سے محمداسلم کی موٹرسائیکل اور انور کالونی پتوکی سے محمدوسیم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، پولیس مصروف کارروائی ہے۔