2 ڈاکوئوں نے شہری سے موٹرسائیکل ،2موبائل ،16ہزارنقدی لوٹ لی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈکیتی کی مختلف وارداتیں نامعلوم ڈاکو 3موٹرسائیکلیں ?نقدی 4موبائل فونز وغیرہ چھین کرفرار مقدمات درج۔ڈکیتی کی واردات 86/9-Lمینار والی کے قریب ہوئی یہاں محمد حمزہ رات کے وقت انتظار حسین کے ہمراہ عید ملن پارٹی سے فارغ ہوکر ساہیوال واپس جارہاتھاکہ راستے میں 2نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور ان سے موٹرسائیکل 2موبائل فون ?نقدی16ہزارروپے اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔دیگر وارداتوں مراد کے کاٹھیا کے قریب4نامعلوم ڈاکوئوں نے شوکت محمود سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل موبائل فون ونقدی15ہزارروپے وغیرہ اور ٹکر شاہ پھاٹک کے قریب 3نامعلوم ڈاکوئوں نے علی رضا سے موٹرسائیکل ?موبائل فون اور 6ہزارروپے نقدی وشناختی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔