وارداتوں میں ملوث دو گینگز سمیت 8ملزم پکڑے گئے

جمشید، کامران، شاہنواز اور علی سے4 موٹر سائیکلیں، سامان برآمد 
 لاہور( کرائم رپوڑٹر)وارداتوں میں ملوث دوگینگز سمیت 8ملزم گرفتار کرلئے گئے۔فیصل ٹائون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے 4 رکنی نقب زن و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے چونگی امرسدھو سے موٹر سائیکل چور گروہ کے ارکان جمشید، کامران، شاہنواز اور علی کو گرفتار کر کے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں، اے سی کاسامان ،اسلحہ اور فریج برآمد کرلی۔ملزم صبح کے وقت ریکی کرکے مطلوبہ لوکیشن پر واردات کرتے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں 1 ملزم کو ریکی کے بعد موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گڑھی شاہو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوریلوے گرائونڈ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم دانش اور علی رضا کو گرفتار کر کے 2 پستول،چوری شدہ موٹر سائیکل اور 4 لاکھ80ہزار نقدی رقم برآمد کرلی ۔ ڈولفن سکواڈز نے مختلف کارروائیوں میںسبزہ زار، نوانکوٹ، داتا دربار، ہنجروال و دیگر مقامات سے پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے 8 عادی ملرم گرفتار کر لیے۔ ملزم ندیم 44، نعیم 45،علی 71،اللہ دتا45،زوہیب 62،حمزہ 51،عاطف 74،شہزاد 45 سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔