لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کی آمدفول پروف سکیورٹی کیلئے ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم ہے لاہور شہر میں وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والے 2 مختلف گینگ کے سرغنہ کوگرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 130 وارداتیں کی ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کوانٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بند روڈ اور پکی ٹھٹی سے گرفتار کیاڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گرفتار ملزمان پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ملزمان اشرف اور کاشف کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ساندہ اور ملت پارک کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت پر عزم ہیمحرم الحرام پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں