ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ڈولفن سکواڈ نے 1 خطرناک ڈکیت گینگ کو بھی گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 5 پستول،1 رائفل، گولیاں اورمیگزینز برآمد کئے گئے ہیلپ لائن پر موصول 629 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔دورانِ پٹرولنگ 19 اشتہاری سمیت 125 عادی مجرمان، 11 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے32 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 177 شخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 4ون ویلنگ3 پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کوگرفتار کیا گیاکمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 107 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیاڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت پرعزم ہے۔