سنگین وارداتوں میں ملوث 142 گینگز کا خاتمہ

مال مسروقہ میں 17 گاڑیاں، 310 موٹر سائیکلیں اور 19 تولے سونا شامل،152 موبائل فونز اور 19 مال مویشی بھی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس رواں سال بھی سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے اور صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے 16 دنوں میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 142 گینگز کا خاتمہ کیا گیاہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 311 مجرمان گرفتارکو کیا گیا اورمجرمان کے قبضہ سے 07 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیاہے۔مال مسروقہ میں 17 گاڑیاں، 310 موٹر سائیکلیں اور 19 تولے سونا شامل۔152 موبائل فونز اور 19 مال مویشی بھی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے جبکہ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 02 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش? دیتے ہوئے حکم دیا کہ کہ منظم جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ ڈکیتی، قتل اور اغواء￿  سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر پلاننگ اور ٹارگٹڈ آپریشنز سے مجرمان کا صفایا کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔