وفاقی کابینہ کی ایک تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس

 افسروں کی ایک دن کی  تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ  برقرار رہے گا:وزارت خزانہ
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا معاملہ، وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رپورٹ  مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دینے کااعلان کیا تھا، یہ رقم وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جانی تھی۔وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ بھی ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا تاہم افسران کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا۔