اہلکارفضل عباس کی کلرک خاتون سے دست درازی ،دکاندار ثنااللہ اوررکشہ ڈرائیورفرخ بچیوں کو ہراساں کیا
لاہور(کرائم رپورٹر )خاتون اور بچیوں کو ہراساں کرنے پرپولیس اہلکار ودیگرملزم گرفتار کرلئے گئے۔ ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جونیئر کلرک خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فضل عباس شیرازی کوکینال روڈ مغلپورہ سے گرفتارکیاگیا جوزبردستی خاتون کو موٹرسائیکل پر بٹھانا چاہتاتھا، منع کرنے پر ملزم نے دست درازی کی۔ڈولفن ٹیم نے ملزم کو پکڑ کر مغلپورہ پولیس کے حوالے کیا،ملزم ڈی آئی جی آپریشنز برانچ میں تعینات ہے۔ہنجروال پولیس نے 15کال پر بروقت کارروائی کرکے بچی کو ہراساں کرنیوالے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ 12سالہ بچی خالہ کے ساتھ خریداری کیلئے اتوار بازار گئی تھی، دکاندار ثنا اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ کر چھیڑ چھاڑ کرتارہا۔ایس پی ڈاکٹر عمر نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو عملی اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ملزم کیخلاف بچی کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔گڑھی شاہو پولیس نے 15کال پر فوری کارروائی کر کے بچیوں کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم 8سالہ حرا اور 7 سالہ آیت کے ساتھ محلے میں نازیبا حرکات کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم رکشہ ڈرائیور فرخ شہزاد روزانہ گلی میں آکر بچیوں کو اشارے کرتا اور اپنے پاس بلاتا تھا، ملزم نے 8سالہ حرا کا ہاتھ پکڑ کر رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر بچیوں نے شور مچا دیا۔محلے داروں نے رکشہ ڈرائیور کو نازیبا حرکات کرتے دیکھ کر فوراً قابو کر لیا۔ اس حوالے سے ایس پی سول لائنز کاکہناہے کہ ملزم کیخلاف بچیوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، بچیوں کو پراساں کرنے والے ملزم قابل برداشت نہیں۔