شیر گڑھ ( خصوصی رپورٹ) زمیندار وصحافی سردار آصف جاوید کمبوہ کے کزن وجیہہ الرحمٰن کمبوہ کو حوالات میں بند کرنے اور ایک لاکھ5 ہزار رشوت لیکر رہا کرنے پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسماعیل کانسٹیبل ،محمد عاطف کانسٹیبل ودیگران کو طلب کرلیا، اعلیٰ سطحی انکوائری شروع ؛ کرپٹ پولیس ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے ؛ آصف جاوید مدعی ؛رپورٹ کیمطابق معروف صحافی سردار آصف جاوید کمبوہ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے کزن وجیہہ الرحمٰن کمبوہ کے ہمراہ زرعی ادویات لیکر آرہے تھے کہ حسین گڑھ نزدشیر گڑھ،کانسٹیبل محمد عاطف ،کانسٹیبل محمد اسماعیل ،ودیگر پولیس ملازمین حال تعینات تھانہ تھانہ سٹی چونیاں آگئے اور کاغذات گاڑی چیک کروانے کو کہا حالانکہ انکا کاغذات کیساتھ کوئی لینا دینا نہ تھا اس بہانے پر انھوں نے زرعی ادویات سے بھری گاڑی کو حسین گڑھ برجی کے قریب روک کر چابی چھین لی اور کزن وجیہہ آکو تھانے کی حولات میں بند کرتے ہوئے 2 لاکھ پچاس ہزار روپیہ رشوت کا تقاضا کیاتھا۔