سڑک بند کرنے کی اطلاع پرپولیس کاچھاپہ،2ڈاکوگرفتار،2فرار

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)چورستہ میانخاں پولیس نے حجرہ روڈپرنوریکی کے قریب ڈاکو ئوں کی جانب سے لکڑی رکھ کرسڑک بندکرنے کی اطلاع پر چھاپہ مارااورملزموں سلیم حاکم اوڈاوراکرام موہل کو گرفتارکرلیا ،جبکہ انکے دوساتھی فرارہوگئے ،جن کے نام حسن عرف بگھی مہاراورفخرعرف فخری مہارمعلوم ہوئے ہیں، موقع سے شیشم کاتنااورگرفتارملزموں سے دو32بورریوالورمعہ گولیاں قبضہ میں لئے گئے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔