اے این ایف کی 6کارروائیاں، خاتون سمیت 3گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے کراچی، لاہور، اٹک، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 6مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 198.15 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جن میں 192 کلوگرام ہیروئن، 5.5 کلوگرام چرس، 122 گرام آئس، 530 گرام ویڈ اور 2 گرام کوکین شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔