پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
جانی نقصان
مختلف حادثات میں 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں۔زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔
مالی نقصان
مجموعی طور پر 3526 مکانات کو نقصان پہنچا۔2945 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے۔577 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔
سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع
ضلع بونیر میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، جہاں 337 افراد جاں بحق ہوئے۔صوابی میں 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔دیگر حادثات سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی رپورٹ ہوئے۔
امدادی سرگرمیاں
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔