خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں اور فلش فلڈ: دو روز میں 13 افراد جاں بحق، متعدد مکانات متاثر

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں اور فلش فلڈ: دو روز میں 13 افراد جاں بحق، متعدد مکانات متاثر

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

 قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات:
پی ڈی ایم اے کے مطابق:جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہے۔زخمیوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
مالی نقصانات:
بارشوں اور سیلاب کے باعث 19 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 17 مکانات کو جزوی اور 2 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا۔
متاثرہ اضلاع:
یہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، کوہستان اپر، مردان، کرم، ہری پور، مانسہرہ، چترال اپر، ملاکنڈ اور شانگلہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

آئندہ صورتحال:
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے مزید سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے اقدامات:
ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی پیشگی مراسلہ جاری کر کے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی۔متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔سیاحتی مقامات پر رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ موسمی حالات سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔