پاکستان کی معروف اداکارہ عروسہ صدیقی نے اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ اپنے مداحوں سے شیئر کر دی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے نئے وی لاگ میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے ’فرجاد‘ کی پیدائش ہوئی ہے اور پیدائش کو ڈیڑھ ماہ مکمل ہو چکا ہے۔اداکارہ نے اپنے سسرالیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا اور بچوں کا خیال رکھا۔عروسہ صدیقی کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ان کا دوسرا حمل ٹھہرا تو ان کی ترجیحات میں بڑی تبدیلی آئی، اسی وجہ سے انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت شوبز سے دوری اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ چالیس سال کی عمر کے بعد ماں بننا آسان نہیں ہوتا اور کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل اور دعاؤں سے سب آسان ہوگیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں یہ خوشخبری پہلے بیٹے کے سات سال بعد ملی۔ ان کے 7 سالہ بیٹے حمزہ کو بھی نئے بھائی کی آمد پر بہت خوشی ہے۔عروسہ صدیقی نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی دعاؤں اور محبت سے وہ اس مشکل وقت کو ہمت کے ساتھ گزار پائیں۔