پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ اور ان کے شوہر کامران ملک جلد ہی اپنے پہلے بچے کی آمد کا استقبال کرنے والے ہیں۔
ایمن سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ نیلے رنگ کے لباس میں نظر آتی ہیں، اور اس ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا ہونے والا ہے۔شوہر کامران ملک نے ایمن سلیم کو بیٹے کی خوشخبری دینے پر ایک نیلے رنگ کی لگژری گاڑی تحفے میں دی، جس پر ایمن بے حد خوش ہوئیں اور شوہر کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر ایمن سلیم اور ان کے شوہر کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ایمن سلیم اور کامران ملک اپنے آنے والے بچے کے استقبال کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ایمن سلیم نے رمضان کے مقبول ڈرامہ "چپکے چپکے" سے شہرت حاصل کی تھی، اور انہوں نے دسمبر 2023 میں کامران ملک سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ایمن نے شوبز کی دنیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔